: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سعودی،31مارچ(ایجنسی) سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کے روز امریکی کانگریس کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے ریپبلکن سینیٹر لینڈسی گراہم کر رہے تھے۔ امریکی وفد میں ریاست جارجیا کے ریپبلکن سینیٹر ڈیوڈ بیرڈو،
ریاست نارتھ کیرولائنا کے ریپبلکن سینیٹر ٹوم ٹیلیز، ریاست فلوریڈا کے ریپبلکن رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ جولی، ریاست الینوائے کے ریپبلکن رکن پارلیمنٹ ایڈم کینزنگر اور نارتھ کیرولینا کے ریپبلکن رکن پارلیمنٹ ٹوم رائس شامل تھے۔ ملاقات میں سعودی عرب اور امریکا کے درمیان دو طرفہ خصوصی تعلقات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے متعدد امور بھی زیربحث آئے۔